Friday, 29 November 2024


سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت 13 سو روپے فی من مقرر

 

ایمز ٹی وی ( تجارت )ضلع میرپورخاص میں گندم کی کٹائی عروج پر پہنچ گئی اور نئی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق میرپورخاص ضلع میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کاشت کی گئی اور پیداوار کا تخمینہ تقریباً42 لاکھ من لگایا گیاہے، سندھ حکومت نے اس سال گندم کی امدادی قیمت 13 سو روپے فی من مقرر کی ہے ۔
کاشتکاروں کو شکایت ہے کہ تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود ضلع بھر میں گندم کا کوئی سرکاری خریداری مرکز اب تک قائم نہیں کیا گیا، جس کے باعث کاشتکار اپنی گندم مڈل مین کو یا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔
اوپن مارکیٹ میں اس وقت گندم 11 سے 12 سو روپے فی من میں خریدی جارہی ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment