Friday, 29 November 2024


ہیپاٹائٹس سے بچائو کیلئے انجیکشن کے ساتھ اب گولیاں بھی دستیاب

 

ایمز ٹی وی(صحت) سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ہیپاٹائٹس کا شکار مریضوں کی کل تعداد دو لاکھ 12ہزار 778 ہے۔ اس مرض کے موثر علاج کے لیے انجیکشن کے ساتھ اب گولیاں بھی دستیاب ہیں۔
انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں محکمہ صحت سے متعلق ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض عمومی طور پر خون کی منتقلی کے سبب پھیلتا ہے۔
پوری دنیا میں اس مرض میں مبتلا لوگوں کی تعداد 5 ہزار ملین تک جا پہنچی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک اپنے وسائل اور عالمی اداروں کے تعاون سے اس مرض پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پورے سکھر ڈویژن میں اس مرض کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے 15 اموات ہوئی ہیں۔
 

 

Share this article

Leave a comment