Friday, 29 November 2024


سال کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ، صارفین الجھن میں پڑ گئے

 

ایمز ٹی وی (ما نیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے گزشتہ روز اپنا اسٹوریز کا فیچر متعارف کرایا جو کہ رواں سال کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہے مگر کچھ صارفین نے ایک اور اضافے کو دیکھا ہے اور اس نے انہیں الجھن میں ڈال دیا ہے۔
درحقیقت دنیا بھر میں متعدد صارفین کی فیس بک ایپ پر راکٹ شپ آئیکون نظر آنے لگا ہے جو کہ نیوز فیڈ کے بٹن کے برابر ہے اور اس نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ آخر یہ کیا چیز ہے۔
یہ بٹن اسکرین کے ٹاپ یا نیچے ہوسکتا ہے جس کا انحصار آئی او ایس یا اینڈرائیڈ فون پر ہوسکتا ہے۔
اگر آپ نے بھی اس بٹن کو دیکھا ہے اور سمجھ نہیں آیا تو درحقیقت یہ صارفین کے لیے متبادل نیوز فیڈ کے تجربے کا حصہ ہے۔
یعنی ایسا نیوز فیڈ جہاں ایسی پوسٹس، مضامین، تصاویر اور ویڈیوز ہوں گی جو ایسے پیجز یا لوگوں کی ہوں گی جنھیں آپ فالو نہیں کررہے یا لائیک نہیں کیا ہوا۔
فیس بک کے خیال میں یہ مواد ایسا ہوسکتا ہے جو آپ کو پسند آئے اور راکٹ شپ پر کلک کرنے پر آپ اس متبادل نیوز فیڈ پر چلے جاتے ہیں جو کہ دیکھنے میں آپ کی عام فیڈ جیسی ہی ہوگی تاہم ایک فرق ہوگا جو اوپر بیان کیا جاچکا ہے۔
اس معاملے میں فیس بک آپ کے فرینڈز کے لائیک پیجز یا ویڈیوز کو آپ کی اس نئی نیوزفیڈ پر شیئر کرے گی۔
یہ فیچر یا ٹیسٹ دنیا بھر میں کیا جارہا ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ فیس بک نے اس کے لیے ایسا انوکھا آئیکون استعمال کیا ہے۔
فیس بک نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس کا دنیا بھر میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے جس کا مقصد صارفین کو نئے مواد تک آسان رسائی دینا ہے جو ویسے ان کی نیوزفیڈ پر نظر نہیں آتا۔
 

 

Share this article

Leave a comment