Friday, 29 November 2024


اسلامی مالیات کا حجم 1.8 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا

 

ایمز ٹی وی (تجارت) مقررین نے کہا ہے کہ اسلامی مالیاتی نظام ملک کی معاشی ترقی، غربت کے خاتمہ، خوشحالی اور استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور عالمی بینک کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ورلڈ بینک، گلوبل اسلامک فنانس ڈیولپمنٹ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر ضمیر احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں مضبوط بنیادوں پر اسلامک بینکاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی بینکنگ شعبہ کا 15 فیصد اسلامی بینکاری پر منحصر ہے اور یہ جی 20 کے ترقیاتی ایجنڈے میں بھی شامل ہے۔ میزان بینک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ احمد علی صدیقی نے کہا کہ اس وقت 700 اسلامی نظریاتی ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ اسلامی مالیات کا حجم 1.8 کھرب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment

comment1