Friday, 29 November 2024


عالمی بینک پاکستان کو 46ارب روپے فراہم کرے گا، معاہدے پر دستخط

 

ایمز ٹی وی (تجارت) عالمی بینک سماجی شعبے میں معاونت اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو 46ارب روپے (43کروڑ27لاکھ ڈالر ) فراہم کرے گا اس حوالے سے گزشتہ روز معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
عالمی بینک کے ساتھ قرضے اور گرانٹس کے لیے اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی سیکریٹری طارق محمود پاشااور عالمی بینک کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر انتھونی چولسٹ نے معاہدے پر دستخط کیے ،اس مو قع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجو د تھے ۔
عالمی بینک کی یہ امداد مالیاتی شعبے ، سماجی تحفظ، ایس ایم ای ڈویلپمنٹ ، کمیونٹی انفرااسٹرکچر اور خدمات کے شعبوں کی ترقی پر خرچ کی جائے گی ، وزیر خزانہ نے ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے عالمی بینک کی امداد کو سراہا ۔
مالیاتی شعبے کی ترقی کیلئے 30کروڑ 20لاکھ ڈالر (32ارب روپے ) فراہم کیے جائیںگے ، بی آئی ایس پی کے سماجی تحفظ پروگرام کیلئے ایک سو کروڑ ڈالر (11ارب روپے ) اور بلوچستان ، کے پی کے اور فاٹا کے مختلف منصوبوں کیلئے تین کروڑ 11لاکھ ڈالر (تین ارب 36کروڑ روپے ) فراہم کیے جائیںگے ۔
دیہی ترقی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلئے لاکھ81 ڈالر ، فاٹا اور کے پی کے کے اقتصادی متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ایک کروڑ 90لاکھ ڈالر اور کے پی کے کے جنوبی علاقوں کی ترقی کیلئے 40لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
 

 

Share this article

Leave a comment