Saturday, 30 November 2024


بی سی بی کا پی سی بی کو دو ٹوک جواب

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بنگلا دیش نےدورے کیلئےمعاوضہ طلب کرنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویزردکردی، ڈائرکٹرمیڈیا بی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے لئے پی سی بی کے معاوضہ طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں، پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال حوصلہ افزاء نہیں اس لئے دورے سے انکار کیا۔
بی سی بی نے اب باضابطہ طور پر دو ٹوک کہہ دیا کہ پی سی بی کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، بنگلہ دیشی اخبار سےگفتگو میں ڈائریکٹر میڈیا جلال یونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر بی سی بی کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، سیکورٹی کے حوالے سے رپورٹس حوصلہ افزاء نہیں تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کی فیکٹ فائنڈ نگ کمیٹی کو بھی صورت حال میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی، سیکورٹی کی بنیاد پر پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی نہیں بھری۔
جلال یونس نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
بی سی بی کے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہا تھا ماضی میں دو مرتبہ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کر چکی ہے، جولائی اگست کے دورے سے قبل بی سی بی سے مالی معاوضے پر بات کی جا ئے گی۔
 

 

Share this article

Leave a comment