Friday, 29 November 2024


تعلیمی اداروں کی کینٹین ، صفائی کا ناقص انتظام ، کچن لال بیگوں کی آمجگاہ

 

ایمز ٹی وی (تعلیم )لاہور میں تعلیمی اداروں کی کینٹین بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں سے نہ بچ سکیں۔
زرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء بیچنے پر کینٹینوں پر ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا،سالٹ این پیپر ریسٹورنٹ کی بیکری ناقص صفائی پر سیل کر دی گئی۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جن تعلیمی اداروں کی کینٹینوں پر جرمانہ کیا گیا ان میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، ویٹرنری یونیورسٹی، منہاج یونیورسٹی اور یونی ورسٹی آف لاہور کی کینٹینیں اور ہوسٹل میس شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر سالٹ این پیپر کی بیکری ناقص صفائی اور کچن میں لال بیگوں کی موجودگی پر سیل کی گئی، باغبان پورہ میں گٹکا بیچنے پر علی پان شاپ بھی سیل کر دی گئی۔
 

 

Share this article

Leave a comment