Friday, 29 November 2024


بہاولنگر سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والا ضلع بن گیا

 

مز ٹی وی ( تجارت ) ملکی تاریخ میں پہلی بار ضلع بہاولنگر پاکستان بھر میں سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والا ضلع بن گیا، اس سے پہلے ضلع رحیم یار خان کو یہ اعزاز حاصل تھا، جو اب گنے کی کاشت میں اضافے کے باعث پیچھے رہ گیا ۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ رواں برس بہاولنگر میں سب سے زیادہ کپاس 12 لاکھ 55 ہزار 150 بیلز پیدا ہوئیں اور دوسرے نمبر پر ضلع سانگھڑ میں کپاس کی پیداوار 12 لاکھ 30 ہزار 910 بیلز ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ کاٹن جنرز کے مطابق ضلع رحیم یار خان اور ضلع سانگھڑ میں پہلے سب سے زیادہ کپاس پیدا ہوتی تھی، لیکن وہاں اب گنے کی ریکارڈ کاشت کے باعث کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی واقع ہو چکی ہے

 

Share this article

Leave a comment