Friday, 29 November 2024


پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 139 پوائنٹس کی کمی

 

ایمزٹی وی(تجارت)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ 100 انڈیکس کل کی تیزی کے بعد آج پھر 139 پوائنٹس نیچے چلا گیا۔
آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو پھرمندی میں دھکیل دیا۔ 100 انڈیکس 139 پوائنٹس کی کمی سے 48 ہزار 88 پر بند ہوا۔
 
مارکیٹ کا ٹریڈنگ والیوم 15 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کی سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ 15 ماہ کی کم ترین سطح ہے ۔
ماہرین کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کے انتظار میں سرمایہ کار انتہائی محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment