Friday, 29 November 2024


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے رحجان میں تبدیلی

 

ایمز ٹی وی (تجارت ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل اورسیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان تبدیل ہو گیا اور 100 انڈیکس 532.77 پوائنٹس کے اضافے سے 47889.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 87 ارب 54 کروڑ 72 لاکھ 61 ہزار 345 روپے کا اضافہ جبکہ خرید و فروخت میں بھی 61 لاکھ 23 ہزار 660 حصص کی تیزی رہی۔ تاہم تجارتی حجم میں 94 کروڑ 19 لاکھ 79 ہزار 914 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 532.77 پوائنٹس کے اضافے سے 47889.37 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 376 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 246 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 23 لاکھ 81 ہزار 940 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 28 کروڑ 63 لاکھ ایک ہزار 667 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 94 کھرب 33 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار 440 روپے سے بڑھ کر 95 کھرب 20 ارب 97 کروڑ 52 لاکھ 63 ہزار 785 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 71 لاکھ 29 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

 

Share this article

Leave a comment