ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم 'ہندی میڈیم'کے ٹریلر کو جہاں مداحوں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف فلم کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے فلم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اداکارہ صباقمر اور بالی ووڈ اداکار عرفان کی فلم 'ہندی میڈیم'کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں اور ٹریلر کو بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے لیکن اب فلم پر الزام تاشیاں شروع ہوگئی ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا پر 'ہندی میڈیم'کے ٹریلر کو پذیرائی مل رہی ہے وہیں فلم پر یہ الزام بھی لگ رہا کہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی بنگالی فلم'رام دھانو'سے مماثلت رکھتی ہے۔ بنگالی فلم کی کہانی ایک مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے بچے کی ہے جس کے ماں باپ اسے اچھی تعلیم و تربیت کے لئے انگلش میڈیم اسکول میں داخل کرانا چاہتے ہیں جبکہ صبا قمر اور عرفان کی فلم کہانی بھی بنگالی فلم کی کہانی سے مماثلت رکھتی ہے۔ فلم کی کہانی چوری کرنے کے الزامات کو رد کر تے ہوئے 'ہندی میڈیم'کے ہدایتکارسکیت چودھری نے کہا ہے کہ میری فلم کی کہانی اس حوالے سے ہے کہ تعلیم جسے روشن خیالی کا ذدیعہ تسلیم کیا جا تا ہے وہی تعلیم کس طرح سے معاشرے میں مساوات کو ختم کر رہی ہے اور اس حوالے سے ہم نے ایک سال تک تحقیق کی ہے لحاظہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فلم ضرور دیکھیں۔ واضح رہے کہ فلم 12مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گیa