ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان کے پہلے پاپ سنگر کا اعزاز حاصل کرنے اور فلمی موسیقی پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے گلوکار احمد رشدی کی34ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ان کے لازوال گیت آج بھی لوگوں کوازبر ہیں ۔ یوں تو احمد رشدی نے لالی ووڈکےتمام ہیروز کےلیےگیت گائے لیکن چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر ان کی آواز بہت سجتی تھی ،دونوں فنکاروں کے تال میل سے فلم ارمان کا گیت ’اکیلے نہ جانا‘ بھلا کون بھول سکتا ہے۔ پاکستان میں پاپ میوزک متعارف کروانے والے احمد رشدی نے اپنا فنی سفر ریڈیو پاکستان ،کراچی سے شروع کیا ،1960ء میں لالی ووڈ کا رخ کیا.1961میں فلم مہتاب کے گیت ’گول گپے والا آیا‘ سےان کو بڑا بریک ملا۔ 11اپریل 1983 کواحمد رشدی کی رسیلی آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی مگر وہ اپنے گیتوں کے ذریعے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کی وفات کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز دیاگیا۔