Friday, 29 November 2024


گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو،شہری آلودہ برف خریدنے پر مجبور

 

ایمز ٹی وی (حیدرآباد) حیدرآباد میں گرمی عروج پر ہےجس کے ساتھ ہی برف کا استعمال بھی بڑ ھ گیاہےلیکن گرمی سے پریشان شہری اب آلودہ پانی پینے کے ساتھ سا تھ آلودہ پانی سے تیا ر کردہ برف کے استعمال پر بھی مجبورہیں۔ برف کا یہ کاروبار زور و شور سے جاری ہے۔ حیدرآباد کے برف خانوں میں زنگ آلود بلاکس میں آلود ہ پانی بھر کے برف تیار کی جاتی ہے۔برف بنانے والے کارخانوں کے مالکان کاکہناہےکہ فلٹر پانی سے برف بنانا ممکن نہیں ہے۔ شہریوں کا کہناہےکہ چلچلاتی دھوپ اور لوڈ شیڈنگ کی آنکھ مچولی کی وجہ سے وہ پیاس بھجانے کے لئے بازار سے برف خریدنے پر مجبور ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ گرمی تنگ کرتی ہے ، مجبوری ہے، ایک تولائٹ نہیں ہوتی، اوپر سےکارخانے والے کے پاس برف شارٹ ہوتی ہے ۔اب جیسی بھی ہوتی ہے ، لوگ لے جاتے ہیں۔ مضر صحت پانی ہو یا اس سے بننے والی برف دونوں ہی شہریوں کے لیے مضر صحت ہے،شہریوں کی ذرا سی احتیاط انہیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment