Friday, 29 November 2024


امدادی قیمت کے ساتھ گندم کی فروخت کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ملتان ڈویژن میں کاشتکاروں نے گندم کی امدادی قیمت مقرر ہوتے ہی کٹائی کا عمل شروع کر دیا ہے جس کی خریداری کیلئے محکمہ خوراک نے بھی مختلف مقامات پر 48 سینٹرز قائم کر لیے ہیں۔ محکمہ خوارک نے ملتان،خانیوال،لودھران اور وہاڑی میں 6 لاکھ 73 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کیلئے 21 ارب 93 کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار روپے مختص کر دئیے ہیں اور 1300 روپے فی من کی امدادی قیمت کیساتھ 20 اپریل سے گندم کی خریداری کا بھی اعلان کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود کاشتکاروں کی اکثریت نے گندم خریداری کے حکومتی دعووں کو زبانی جمع خرچ قرار دیتے ہوئے گندم کی فروخت کیلیے مڈل مین سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے،کہتے ہیں کہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہلے ہی 15 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے ، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ مڈل مین کی حوصلہ شکنی نہیں کر سکتے تاہم گندم خریداری کا ہدف ہر صورت پورا کریں گے۔ پنجاب بھر میں 130 ارب روپے کی گندم خریدی جائیگی جس کو محفوظ کرنے کیلئے تا حال ٹھوس حکمت عملی بھی تیار نہیں کی گئی۔

 

Share this article

Leave a comment