Friday, 29 November 2024


طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش نہیں کی گئی

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے ڈان لیکس رپورٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش نہیں کی گئی البتہ انکے تبادلے کے حوالے سے بات ہو رہی ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ ثابت نہیں ہوا کہ ڈان لیکس کے معاملے میں تین افراد ملوث ہیں تاہم رپورٹ کیسے لیک ہوئی اس کی انکوائری ہونی چاہئیے۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ وزیر اعظم کو مل گئی ہے
۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی تھی جس میں طارق فاطمی اور رائو تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ڈان لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment