Friday, 29 November 2024


سجن جندال کی پاکستان آمد۔۔۔ مزید انکشافات منظرعام پر

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)بھارتی صنعتکار سجن جندال کے ویزا انفارمیشن فارم کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق سجن جندال پاکستان میں 10 روز تک قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی اسٹیل ٹائیکون جن کی پاکستان میں آمد اور پھر وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی خبریں سامنے آئی تھیں کے ویزا انفارمیشن فارم کی مزید تفصیلات کے مطابق ویزا 25 اپریل کو جاری کیاگیا تھا۔ دستاویز کے مطابق سجن جندال کو پولیس رپورٹنگ سے خصوصی طور پر استثنیٰ دیا گیا ،فارم میں بھارتی صنعتکار کے میزبان کا خانہ خالی ہے۔
سجن جندال کس طرح پاکستان آئیں گے اس فارم میں ذکر نہیں کیا گیا جبکہ وزیراعظم ہاﺅس اور وزارت خارجہ کے افسران نے سجن جندال کا استقبال کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مری میں ملاقات کی ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment