Friday, 29 November 2024


مخالفین عوامی عدالت میں بار بار شکست کھا رہے ہیں

 

ایمزٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کاترقی کا سفر طے کرنا مخالفین پر بجلی بن کر گر رہا ہے ۔پاکستان میں الزام تراشی کی نہیں بلکہ خدمت کی سیاست ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے مایوسی کا شکار ہیں ۔وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ترقی کا سفر روکنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ، مخالفین عوامی عدالت میں بار بار شکست کھا رہے ہیں اور عوام وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں جو مخالفین کیلئے پریشانی کا باعث بناہوا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment