Friday, 29 November 2024


29 سال بعد دوبارہ لیہ تونسہ پل کا سنگ بنیاد ایک نیا سوال

 

ایمزٹی وی(لیہ)وزیر اعظم نواز شریف نے 700 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے لیہ تونسہ پل کا 29 سال بعد دوبارہ سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس سے پہلے 1988 میں بھی وہ لیہ تونسہ پل کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سنگ بنیاد رکھ چکے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے لیہ اور تونسہ کے درمیان پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے منعقد کیے گئے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ پل 700 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگاجس کی وجہ سے لیہ اور تونسہ کے درمیان 180 کلومیٹر کا فاصلہ کم ہو کر صرف 24 کلومیٹر رہ جائے گا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر روزنامہ خبریں کا کچھ روز پہلے کا تراشہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں لکھی خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 29 سال پہلے بھی اسی پل کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سنگ بنیاد رکھا تھا۔
 
news 1493728642 6330 large 
لیہ تونسہ پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف تین بار ملک کے وزیر اعظم بنے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف صوبے کی وزارت عالیہ کی گدی پر تین بار براجمان ہوئے۔ اس دوران 29 سال گزر گئے لیکن لیگی قیادت کو یہ پل مکمل کرانے کا کوئی خیال نہیں آیا، اس پل کا دوبارہ سنگ بنیاد رکھنا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ آیا یہ پل تکمیل تک پہنچ بھی پائے گا یا مزید 30 سال زیر تعمیر ہی رہے گا ؟۔

 

Share this article

Leave a comment