Saturday, 30 November 2024


کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی ہٹ دھرمی۔۔ پاکستان کو دوٹوک جواب

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارت کلبھوشن یادیو کی پھانسی کا معاملہ بین الاقوامی عدالت میں لے کر گیا تو پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھی دبنگ اعلان کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے میں پاکستان کے داخلی قوانین کسی بھی بین الاقوامی کنونشن پر مقدم ہوں گے۔
 
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے پاکستان کیساتھ تنازعات کے معاملات میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) اب تک بہت ہی کم رابطہ کیا ہے کیونکہ اسے ڈر ہے کہ ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے سے اسلام آباد کو بھی آئی سی جے میں دو طرفہ تنازعات میں مداخلت کا موقع مل جائے گا۔
سوربھ کالیا کیس میں بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ میں یہ کہتے ہوئے ایک ایفی ڈیویٹ جمع کرایا ہے کہ کالیا کا معاملہ آئی سی جے کے دائرہ کار میں نہیں ہے تاہم اس معاملے پر پاکستان کا ردعمل دیکھنا ابھی باقی ہے لیکن بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں یہ اعلان کر چکے ہیں کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے میں پاکستان کے داخلی قوانین کسی بھی بین الاقوامی کنونشن پر مقدم ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    25/06/2017

    Cialic Best Price 5mg Canada Online Priligy Kamagra 100 Mg Nimes