Friday, 29 November 2024


انٹر امتحانات میں نقل کی سنگین صورتحال

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)کراچی میں انٹر کے جاری امتحانات میں گزشتہ روزموبائل کے ذریعے نقل کاایک کیس ، اور اصل امیدوار کی جگہ پرچہ دینے والے چار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک طالب علم کاپی لیکر فرار ہوگیا۔ اس طرح مجموعی طور پر نقل مواد کے6کیسز رپورٹ ہوئے بورڈکے مطابق بورڈ نے 28 مئی سے شروع ہونے والے امتحانات میں چیئرمین انٹر بورڈ ، ہائی پاور ویجی لینس ٹیم ، سپر پاور ویجی لینس ٹیم اور سینٹر سپرنٹینڈینٹ کی کاوشوں سے مختلف ذرائع سے نقل و غیر قانونی طریقے میں ملوث طلباء و طالبات کی اب تک کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 74موبائل فون و دیگر الیکٹرانک آلات کے ذریعے نقل کے 34کیسز ، نقل مواد کے 92کیسز جبکہ کاپی لیکر فرار ہونے والے طلباء کے 21کیسز سامنے آئے ۔ اس طرح اب تک غیر قانونی سر گرمیوں میں پائے جانے والے مجموعی کیسز کی تعداد 221رپورٹ ہوئی۔

 

Share this article

Leave a comment