Saturday, 30 November 2024


بغیر انٹرویوز کے ناظم امتحانات اور سکریٹری مقرر کرنے کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)سندھ کے تعلیمی بورڈز میں میرٹ پر ناظم امتحانات اور سکریٹری مقرر کرنے کی بجائے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی طرز پر بغیر انٹرویوز کے ناظم امتحانات اور سکریٹری مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ڈاؤ یونیورسٹی میں 20 گریڈ کی ناظم امتحانات کی اسامی پر لیکچرار اور سفارشی رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات مستقل ناظم امتحانات اور سکریٹریز کے بغیر دیئے
سیکرٹری اور ناظم امتحانات کی اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کئے ہوئے 26 ماہ گزرنے کے باوجود بھی سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مستقل ناظم امتحانات اور سکریٹریز کی تقرری نہیں کی جاسکی ہے ۔ یہ دوسرا سال تھا جس میں سندھ کے تعلیمی بورڈز بغیر مستقل ناظم امتحانات کے میٹرک کے بعد انٹر کے امتحانات دیئے۔
سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دور میں سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں مستقل ناظم امتحانات اور سیکرٹریز کے تقرر کے لئے باقاعدہ اشتہارات بھی دئے گئے تھے جس کے نتیجے میں، کراچی کی تین تعلیمی بورڈز، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانہ بورڈ کے ناظم امتحانات اور سکریٹریز کے لئے 300 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس کے جواب میں انٹرویوز بھی طلب کر لئے گئے تھے لیکن پھر یہ معاملہ رک گیا کراچی کے تینوں تعلیمی بورڈز سمیت اندرون سندھ کےتمام تعلیمی بورڈز میں ناظم امتحانات مستقل نہیں ہیں اور سکریٹریز کے عہدے بھی خالی ہیں اور قائم مقام جونیئر افسران ان عہدوں پر تعینات ہیں،میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں 17 گریڈ کا ناظم امتحانات ہے.
تاہم اس صورتحال کے باوجو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قائم یونیورسٹیز اور بورڈز کا شعبہ2 سال قبل کی درخواستوں پر میرٹ پر تقرری نہیں چاہتا۔

 

Share this article

Leave a comment

comments54