Friday, 29 November 2024


فلورینس نائٹنگل کو نرسنگ اینڈ مڈ وائف کے عالمی دن پر خراج تحسین

 

ایمزٹی وی (صحت)ضیاء الدین کالج آف نرسنگ کی جانب سے نرسنگ اینڈ مڈ وائف کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں فلورینس نائٹنگل کو ان کی 197 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کا بنیادی مقصد عہد حاضر میں نرسز کی اہمیت اور ان کی خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائمری ہیلتھ کیئر مہتاب اکبر راشدی کا کہنا تھا کہ نرسنگ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں انسانیت کی خدمت کی جاتی ہے۔ ہماری صحت کی سہولتوں میں سب سے زیادہ اہم کردار نرسز کا ہے۔
نرسز طبی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ آج کا دن نہ صرف نرسوں کا بلکہ تمام انسانیت کا دن ہے اور اس شعبے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ مہتاب اکبر راشدی نے خواتین کے حقوق و تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خود پر فخر ہونا چاہئے کہ وہ اس معاشرے کی خدمت میں سب سے آگے ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔
اس موقع پر آغا خان یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر روزینہ کرمیلیانی کا کہنا تھاکہ انسان کی زندگی کا دارومدار صحت پر ہوتا ہے اور صحت کا دارومدار نرسز اور مڈوائفز پر ہوتا ہے۔ انہوں نے فلورنس نائٹنگل کی نرسنگ کے شعبے کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس شعبے کو تربیت یافتہ مقدس پیشہ میں تبدیل کیا ہے اور رنگ و نسل اور معاشی پس منظر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی صحت کے لئے کام کیا۔
ضیاء الدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پیر زادہ قاسم نے کہا کہ نرسز کو چاہئے کہ وہ عملی سوجھ بوجھ کے ساتھ مریضوں کی بہتری کے لئے کا م کریں ۔

 

Share this article

Leave a comment