Friday, 29 November 2024


بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت، چین اپنے موقف پر قائم

 

ایمزٹی وی (بیجنگ)چینی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت پرچینی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
 
ذرائع کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے میڈیا کے ساتھ این ایس جی میں بھارت کی شمولیت اور اس پر چین کے تحفظات کا ذکرکرتے ہوئے روس سمیت دیگر ممالک سے چین کو قائل کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ این پی ٹی کی این ایس جی میں شمولیت ایک کثیر الجہتی مسئلہ ہے، چین روس سمیت دیگر رکن ممالک کیساتھ قریبی رابطے کر رہا ہے، صلاح و مشورے کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment

comments21