Friday, 29 November 2024


چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی، آفریدی

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے غیرمتوقع ٹیم ہے اور کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے ۔
ایک انٹرویو میں بوم بوم شاہد آفریدی نے ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی، میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے غیرمتوقع ٹیم ہے اور کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح کھیلتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا اور فتح کی بدولت یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں کچھ انوکھا کرسکتی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف حسن علی کی بولنگ متاثر کن رہی، ان کے پاس رفتار اور گیند کو سیم کرنے کے ساتھ مکمل کنٹرول کے ساتھ ریورس سوئنگ کی صلاحیت بھی موجود ہے جو انہیں ایک مکمل بولر بناتی ہے۔
واضح رہے کہ روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 124 رنز سے شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ نمبر ون جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 19 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

Share this article

Leave a comment