Friday, 29 November 2024


ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) محکمہ موسمیات نے آج سے جمعرات کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق اگلے 2روز کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،فیصل آباد، ساہیوال،ڈی جی خان، ملتان،بہاولپور،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں،ڈی آئی خان ڈویژن،فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش/ بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی میں49،دالبندین48،سبی47،شہید بینظیر آباد 46اور دادو میں 45 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 22اورزیادہ سے زیادہ 38،اسلام آباد 25اور37،کراچی 29اور35،پشاور میں کم سے کم 28اور زیادہ سے زیادہ 39،کوئٹہ 22اور39،گلگت 15اور40جبکہ چترال میں 19اور زیادہ سے زیادہ 39ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

 

Share this article

Leave a comment