ایمز ٹی وی (کراچی) آدھا ماہ رمضان گزرنے اور گرمی کا زور کم ہونے کے بعد کراچی میں عید کی خریداری کا زور بڑھنے لگا۔
کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں دن کے دوران خریداری کا زور بڑھ رہا ہے اور عید کی تیاری کا رنگ نمایاں طور پر نظر آنے لگا ہے۔
شام ہوتے ہی خریدار مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں،عید کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلے بچوں کے لئے خریداری دیکھنے میں آرہی ہے۔
جیولری کے دکاندار ابھی خریداروں کا انتظار کر رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ آج سے بازار دیر تک کھلے رہیں گے،بولٹن مارکیٹ تو رات بارہ بجے تک بند ہوجائے گی،لیکن بڑے بازار سحری تک کام کرینگے۔