Saturday, 30 November 2024


جے آئی ٹی کا طریقہ کار درست نہیں, رانا ثنااللہ

 

ایمزٹی وی (فیصلہ آباد)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کا میچ کون جیتا کون ہارا اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج ایک مکار مولوی کرپشن پر لیکچر دے رہا ہے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے جہاد کے نام پر امریکی ڈالر لیے انہیں کچھ شرم کچھ حیا کرنی چاہئے تھی، شیخ رشید گزشتہ 2 سالوں سے حکومت ختم ہونے کی تاریخ دے رہے ہیں لیکن ان کا کہا ہوا آج تک سچ نہیں ہوا اور آگے بھی نہیں ہوگا وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اپنی مدت ضرور پوری کریں گے، پاکستان کو ووٹ کی طاقت سے ہی آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
وزیر قانون پنجاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف علی زرداری اور پی پی رہنما رحمان ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زرداری کرپشن کے خلاف باتیں کررہے ہیں جنہوں نے خود کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ، رحمان ملک کرپشن کے خلاف گواہ بنے ہوئے ہیں یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں گاڈ فادر اور سیسیلین مافیا کہا جارہا ہے جبکہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، جے آئی ٹی کا طریقہ کار درست نہیں ہے، جے آئی ٹی تو اپنی تشکیل سے قبل ہی متنازع ہوچکی تھی،یہ نہ دبئی گئی اور نہ ہی لندن، بلکہ فرسودہ طریقے سے یہاں بیٹھ کر تحقیقات کررہی ہے، اس تحقیقات کا کوئی فائدہ نہیں، جے آئی ٹی نے صرف اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانی ہے، جے آئی ٹی کا میچ کون جیتا کون ہارا اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رانا ثنا اللہ نے جے آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کی طلبی پر اگر تقدس کا خیال نہ رکھا گیا تو جے آئی ٹی کو خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment