Friday, 29 November 2024


مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں ردو بدل

 

ایمزٹی وی (تجارت)وفاقی دار الحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری سبزیوں اور پھلوں کی فہرست میں بیشتر چیزوں کی قیمتیں گذشتہ ہفتہ کی سطح پر برقرار رہیں تاہم اکا دکا اشیاء کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل دیکھا گیا۔
گزشتہ روز جاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو کی قیمت 35 سے 40 روپے فی کلو، پیاز 23 سے 28 روپے فی کلو، ٹماٹر 30 روپے فی کلو، ادرک 145 سے 160 روپے فی کلو، لیموں 110 سے 135 روپے فی کلو، بھنڈی 55 سے 65 روپے فی کلو، کدو 60 سے 70 روپے فی کلو، بینگن 28 سے 43 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ علاوہ ازیں فراش بین، ٹینڈہ ولایتی 70 سے 80 روپے، کھیرا 28 سے 35 روپے فی کلو، شملہ مرچ 28 سے 35 روپے، سبز مرچ 36 سے 45 روپے، بند گوبھی 80 سے 90 روپے فی کلو، گوبھی 14 سے 20 روپے فی کلو، کریلا 30 سے 35 روپے، پالک 15 سے 23 روپے، ماڑو 55 سے 65 روپے، گاجر 55 سے 65 روپے، مرغی 150 روپے، انڈے 90 روپے درجن کے حساب سے قیمتیں مقرر کی گئیں۔
پھلوں میں سیب کالا کلو 120 سے 155 روپے فی کلو، سفید سیب 85 سے 130 روپے فی کلو، سیب چائنہ 170 سے 230 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 75 سے 105 روپے، کیلا انڈین 155 سے 200 روپے، ناشپاتی چائنہ 130 سے 160 روپے، آم سندھڑی 55 سے 85 روپے، آڑو 85 سے 120 روپے، آم لنگڑا 40 سے 65 روپے فی کلو قیمتیں مقرر کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

 

Share this article

Leave a comment

comment1