Friday, 29 November 2024


پاکستان کی بھارت کو سخت الفاظ میں وارننگ

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائز خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ ڈی جی ایم او پاکستان نے پاک فوج کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر بھارت سے سخت احتجاج کیا۔
 
ڈی جی ایم او پاکستان میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ بھارت کی ان کارروائیوں سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا، ایسے اقدامات بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتے ہیں، اگر اشتعال انگیزی نہ روکی تو بھرپور اور سخت کارروائی کی جائے گی، نہیں چاہتے کہ ایک دوسرے کی سپلائی لائنز بند کردی جائیں۔
 
واضح رہے گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایل اوسی پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment

comments8