Saturday, 30 November 2024


ہم نے عوام کے حقوق اور مسائل کی بات کی،مصطفیٰ کمال

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ہم کراچی میں پاکستان کے استحکام و ترقی کی جدوجہد کر رہے ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کا مطالبہ کر کے ملک کی سیاست میں مثبت تبدیلی لائے ہیں.پی ایس پی نے ملک میں ایسی سیاست کی بنیاد رکھی جس کا مرکز عوامی مسائل اور بنیادی انسانی حقوق کا حصول ہے ، ہم نے عوام کے حقوق اور مسائل کے حل کی بات کر کے دیگر جماعتوں کو بھی فرسودہ سیاست سے باہر آ کر عوامی مسائل پر توجہ دینے پر مجبور کر دیا۔ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے پارٹی صدر انیس قائم خانی ،ممبر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی محمد رضا اورصدر کراچی ڈویژن آصف حسنین کے ہمراہ گزشتہ شب لانڈھی ٹاؤن میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے قیام کا مقصد ہی عوام کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں ایک عام آدمی اپنے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کر سکے،پاک سرزمین پارٹی انتہائی کم عرصے میں پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں بھی پاکستانی آباد ہیں ان کی آواز بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور اجاگر ہو چکا ہے 2018میں اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے علیحدہ کر دیں گے اور محب وطن اور اہل لوگوں کو منتخب کریں گے۔

 

Share this article

Leave a comment