Friday, 29 November 2024


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کےلئے ٹیمیں تیار

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کیلیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔25 اگست سے 10 ستمبر تک ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کیلیے پلیئرز کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ 25 سے 31 اگست تک ملتان میں اور 4 سے 10 ستمبر تک فیصل آباد میں مقابلے ہوں گے۔
سرفراز احمد کراچی وائٹس کے کپتان ہوں گے جب کہ اسد شفیق، انور علی اور رومان رئیس بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ فیصل آباد ریجن کی قیادت مصباح الحق کریں گے جب کہ ان کے ساتھ سعید اجمل، آصف علی اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فاٹا کی قیادت عثمان شنواری کریں گے، دیگر پلیئرز میں ریحان آفریدی، آصف آفریدی اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔
راولپنڈی کے کپتان عمر امین ہونگے، ان کی ٹیم میں سہیل تنویر، شاداب خان اور محمد نواز اور دیگر پلیئرز شامل ہیں۔ لاہور وائٹس کے کپتان سلمان بٹ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، کامران اکمل اور عمر اکمل شامل ہوں گے۔ لاہور بلوز کے کپتان محمد حفیظ ہوں گے، دیگر پلیئرز میں بابر اعظم، احمد شہزاد اور حسین طلعت شامل ہیں۔
پشاور کے کپتان محمد رضوان جبکہ زوہیب خان، اسرار اللہ اور عمران خان جونئیر ٹیم میں شامل ہیں، اسلام آباد کے کپتان عماد وسیم ہوں گے ان کی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی، زوہیب احمد اور سرمد بھٹی شامل ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment