Friday, 29 November 2024


سانحہ ماڈل ٹاﺅن پردھرنا، سیاسی جماعتوں نے شرکت کی حامی بھر لی

ایمزٹی وی (لاہور)عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے دھرنے کا مقام تبدیل کر لیا ،میڈیا ذرائع کے مطابق اب عوامی تحریک مال روڈ کی بجائے استبول چوک میں دھرنا دے گی جس میں صرف خواتین شرکت کرے گی اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جائے گا،دوسری طرف سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کر لئے ، اپوزیشن جماعتوں پی ٹی آئی ، عوامی مسلم لیگ، ق لیگ اور دیگرنے بھی دھرنے میں شرکت کی حامی بھر لی۔
واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ نے وطن واپسی کے بعد ناصر باغ جلسے میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جو ناگزیر وجوہات پر تبدیل کر کے استبول چوک رکھ دیا ہے

Share this article

Leave a comment