Friday, 29 November 2024


بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج

 

ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا، پیپلز پارٹی کے این اے 120 سے امیدوارفیصل میر نے الیکشن کمیشن میں درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نے کاغذات نامزدگی میں کئی چیزیں چھپائی ہیں جس پر وہ صادق اور امین نہیں رہیں لہذا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت انہیں الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔
 
اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے امید وار اشتیاق چودھری نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے ۔انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ن لیگ نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور وہ نا اہل ہو چکے ہیں اس کے علاوہ بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے کا معاہدہ بھی نہیں لگا یا لہذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے جس پر ریٹرننگ افسر نے بیگم کلثوم نواز کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے کل طلب کر لیا ہے ۔

 

 

Share this article

Leave a comment