Friday, 29 November 2024


نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سےروکنےکےاحکامات کالعدم قراردیاجائے

 

ایمزٹی وی (لاہور)نواز شریف کو بطور پارٹی صدر کام سے روکنے کے احکامات ہائیکورٹ میں چیلنج ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف شہری نے درخواست دائر کر دی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈرکی دفعہ 5 آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہے لہٰذانواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے روکنے کے احکامات کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت روکتے ہوئے ن لیگ کو نیا پارٹی صدر منتخب کرنے کے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment