Friday, 29 November 2024


سابق صدرآصف علی زرداری کانواز شریف کیساتھ ڈایلاگ سے انکار

 

ایمزٹی وی (لاہور)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکهنا چاہتا ہوں جب کہ نواز شریف کی ترجیحات مشکلات میں اور جب کہ اقتدار میں الگ ہوتی ہیں۔
میڈیاذرائع کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینئیر قیادت سے مشاورت کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکهنا چاہتا ہوں، ہم گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے، جب نواز شریف سے کوئی رابطہ ہی نہیں رکهنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ترجیحات مصیبت میں اور جب کہ اقتدار میں الگ ہوتی ہیں، نواز شریف کو اقتدار میں آرٹیکل 62، 63، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں تها۔
آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے، چنیوٹ کا کامیاب جلسہ سب کی آنکهیں کهولنے کے لیے کافی ہے، بلاول میدان میں اتر چکا اور بلاول پنجاب میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اصافہ کرے گا۔

 

Share this article

Leave a comment