Friday, 29 November 2024


جونئیر، سینئرسے آگے نکل گیا

 

ایمز ٹی وی(کھیل)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں ہم وطن بیٹسمین وریندر سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وہ زیادہ رنز بنانے والے ساتویں بھارتی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے 82 رنز کی اننگ کھیلی، میچ کے دوران جب ان کا انفرادی اسکور 18رنز پر پہنچا تو وہ وریندر سہواگ کو پیچھے چھوڑ کر رنز کے اعتبار سے بھارت کے ساتویں بیٹسمین بن گئے۔ ویرات کوہلی نے 190 ایک روزہ میچوں کی 182 اننگز میں 91 اعشاریہ 27 کی اوسط سے 8339 رنز بنالئے ہیں، انہوں نے اس دوران 28 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں اسکور کی۔ وریندر سہواگ بھارت کی طرف سے8273 رنز بنا رکھے ہیں، اب وہ بھارت کے زیادہ اسکور بنانے والے آٹھویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔ فہرست میں پہلا نمبر بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اسٹار سچن ٹنڈولکر کا ہے، جنہوں نے 18426رنز بنائے ہیں، دوسرے نمبر پر سارو گنگولی ہیں، انہوں نے 11363 رنز، تیسرے نمبر پر موجود راہول ڈریوڈ نے 10889 رنز، چوتھے نمبر پر مہندراسنگھ دھونی نے 9496 رنز، پانچویں نمبر پر محمد اظہر الدین 9378 جبکہ یووراج سنگھ 8701 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment