Friday, 29 November 2024


پاکستان سپر لیگ میں چین کے دو کھلاڑی بھی شامل

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے چین کے دو کھلاڑیوں کو بھی ڈرافٹنگ میں شامل کرلیاگیا اور اگلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔
زرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو پشاور زلمی نے چین کی قومی ٹیم سے منتخب کیا ہے اور آئند ماہ دورہ چین میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کھلاڑیوں سے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چینی حکام کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے بجائے چین کو اپنی ہوم سیریز اور انٹرنیشنل میچوں کیلئے نیوٹرل وینیو بنائیں جس سے مذکورہ ملک میں جنٹل مین گیم کے فروغ کے علاوہ اس کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ چین میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لیتی ہیں تاہم وہ اب تک کوئی بڑی کامیابی سمیٹنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں ۔ ماضی میں سابق قومی ٹیسٹ باؤلر راشد خان چین میں کھلاڑیوں کی کوچنگ کرتے رہے ہیں ان کے مطابق وہاں پر یہ کھیل مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور آئندہ چند سال میں چین میں کرکٹ کی ترقی کے روشن امکانات ہیں ۔

 

Share this article

Leave a comment