Friday, 29 November 2024


رواں سال 22 خوش نصیب پاکستانی عازمین جنت البقیع میں دفن

 

ایمزٹی وی(ریاض) حج 2017ءکے لئے سعودی عرب جانے والے عازمین میں سے 22 پاکستانی عازمین مکہ مکرمہ میں وفات پاگئے۔ فوت ہونے والوں کو جنت البقیع میں دفن کردیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری و نجی سکیم کے تحت اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 33 ہزار 868 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔
سرکاری اسکیم کے تحت 88ہزار 705 جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 45 ہزار 163 عازمین مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے معاونین عازمین کی رہنمائی کررہے ہیں۔ 1256 عازمین کا گمشدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق راستہ بھول جانے والے 18 عازمین حج کو ان کی اقامت گاہ تک پہنچایا گیا۔ حرم گائیڈز نے 9285 عازمین کی رہنمائی کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن 623 شکایت میں سے 446 کا ازالہ کردایگ یا، پاکستان حج میڈیکل مشن سے 72711 عازمین نے استفادہ کیا ہے۔ اسی طرح 16مریض حج میڈیکل مشن کے ہسپتال میں داخل کئے گئے۔ اب تک 22عازمین حج کی طبعی اموات ہوچکی ہیں ان عازمین حج کو جنت البقیع اور جنت المعلی میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment