Friday, 29 November 2024


مزید بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آنے کےلیے تیار

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)نگلش ٹیم کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ، ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئل بدری، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی اور مورنے مورکل پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا حصہ بننے کیلیے تیار ہیں۔
ورلڈ ٹی 20 کی فاتح انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر نے ورلڈ الیون کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے اور وہ اینڈی فلاور کی کوچنگ میں لاہور آنے والی ٹیم کے ساتھ 12، 13 اور 15 سمتبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے، ورلڈ الیون میں شمولیت کی صورت میں کولنگ ووڈ کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈرہم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے، ورلڈ الیون کے ہر ممبر کو 75 ہزار پاؤنڈ کے قریب ادائیگی کی جائے گی جس کو بین الاقوامی سیریز کا درجہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر سیموئل بدری، جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور مورنے مورکل نے بھی ورلڈ الیون کے لئے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔
قبل ازیں پاکستان کا دورہ کرنے والی عالمی ٹیم کیلیے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عمران طاہر کے نام سامنے آئے ہیں ورلڈ الیون کی کپتانی کیلیے ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ سے بات چیت جاری ہے جبکہ چند روز میں ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment