Saturday, 30 November 2024


کنٹونمنٹ بورڈز برساتی پانی صاف کرنے میں ناکام

 

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی میں دودن کی بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا ڈی ایچ اے میں شہبازکمرشل پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث گھروں میں داخل ہوگیاشہر کی متعدد سڑکوں اوررہائشی آبادیوں میں پانی جمع رہا منگل کی رات معطل ہونے والی بجلی کئی علاقوں میں بدھ کو بھی بحال نہ ہوسکی لوگوں نے رات جاگ کر گزاری جبکہ بدھ کی رات بھی متعدد علاقوں میں بجلی غائب تھی ۔ تفصیلات کے مطابق پیراور منگل کو ہونے والی بارش کا پانی کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز نے مین سڑکوں سے صاف کردیا تاہم وہ نشیبی سڑکوں، چورنگیوں اور آبادیوں سے برساتی پانی صاف کرنے میں ناکام رہے ۔ ؎بعض مقامات پر سڑکیں بیٹھ گئی ہیں اور کئی فٹ گڑھے پڑچکے ہیں جس سے گاڑیاں خراب ہورہی ہیں ملیرمرغی خانہ پل پر سوراخ ہوگئے جبکہ سہراب گوٹھ انڈرپاس میں پانی جمع رہا بارش کا پانی جن علاقوں میں زیادہ جمع رہا ان میں اولڈ سٹی ایریاٹاور، کھارادر، میٹھادر، صدر، فیڈرل بی ایریا میں پیپلزچورنگی سے گلبرگ چورنگی، سخی حسن چورنگی، نیوکراچی، ملیر، حضرت سلمان فارسی سوسائٹی، کہکشاں البدر، شاہ فیصل کالونی،

کراچی ایڈمن سوسائٹی سمیت ملیر اور گڈاپ کی متعددآبادیاں شامل ہیں دو دن کی طوفانی بارشوں کے دوران گرنے والے درخت اورسائن بورڈز وغیرہ کو بھی سڑکوں سے ہٹایانہ جاسکا ڈی ایچ اے میں شہبازکمرشل پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا کئی کئی فٹ پانی ہونے کے باعث گاڑیاں خراب ہوتی رہیں ڈی ایچ اے اور کلفٹن کنٹونمنٹ کا عملہ کوئی مدد نہ کر سکابدھ کو بھی یہ سڑک نہر کا منظر پیش کرتی رہی ۔ ایئرپورٹ سے قائدآباد جانے اور آنے والے شہری عذاب کا شکار رہے سڑک پر جگہ جگہ گڑھے اور بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث دن بھر یہاں سے گزرنے والی گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی رہیں جبکہ بڑی تعداد میں خراب ہوئیں منگل کی رات مختلف علاقوں میں بند ہونے والی بجلی کی سپلائی بدھ کو بھی نارمل نہ ہوسکی تاریں ٹوٹنے اور پول گرنے سے ہونے والی خرابیوں کو کے الیکٹرک دور نہ کرسکی بجلی نہ ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار رہے صارفین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے پاس مرمتی ٹیمیں کم ہونے کے باعث شکایات بروقت دور نہیں ہورہی دو دن کی بارش کے دوران کچراکنڈیاں بھرگئی ہیں جبکہ صفائی کا کام بھی تعطل کا شکارہوگیا ہے

 

Share this article

Leave a comment