Friday, 29 November 2024


کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو جامعہ کراچی کاذیلی ادارہ قراردے دیا گیا

ایمز ٹی وی (تعلیم)صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلراورگورنرسندھ محمد زبیر نے کراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکی جانب سے گزشتہ دورمیں بجھوائی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کوجامعہ کراچی کالجز (ذیلی ادارہ)Constituent College قراردے دیا۔ حکومت سندھ نے تقریباً3 برس قبل کراچی کے8 نجی میڈیکل کالجوں کا الحاق یونیورسٹی کااپنا میڈیکل کالج نہ ہونے کے سبب جامعہ کراچی سے منسوخ کردیاتھا جس کے بعد جامعہ کراچی کے سابق وائس پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو جامعہ کراچی کاذیلی ادارہ بنانے کے حوالے سے کام کاآغاز کیا تھا،اس سلسلے میں سب سے پہلے اس وقت کی کالج پرنسپل نے کالج کی گورننگ باڈی سے اس منصوبے کی منظوری لی تھی جس کے بعد اس منصوبے کوجامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ میں پیش کیاگیاتھا اور سابق انتظامیہ کے دورہی میں یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کو جامعہ کراچی کاذیلی ادارہ قراردیتے ہوئے اسے حتمی منظوری کے لیے گورنرہاؤس؍چانسلرسیکریٹریٹ بھجوا دیا تھا تاہم سابق اوربعدازاں گورنرہاؤس کی موجودہ بیوروکریسی نے اس منصوبے پرکوئی پیش رفت نہیں کی۔ تاہم اب جامعات کے چانسلراورگورنرسندھ محمد زبیرنے کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کوجامعہ کراچی کا ذیلی ادارہ قراردینے کی منظوری دی،اس منظوری کے بعد رائج قواعد کے تحت کالج کی اکیڈمک اورداخلہ پالیسی جامعہ کراچی کے زیرانتظام رہے گی تاہم اس معاملے پر ابھی کام ہونا باقی ہے، ادھرگورنرسندھ کی منظوری کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے جامعہ کراچی پر اس کے اپنے کالج نہ ہونے کا اعتراض ختم ہوگیا،یونیورسٹی کے اپنے اسپتال کی عدم موجودگی کااعتراض باقی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment