Friday, 29 November 2024


بارش کے باعث سڑکیں تباہ، حکومتی ادارے ناکام

 

ایمز ٹی وی(کراچی) عیدالاضحی کو چند دن باقی رہ گئے حالیہ بارشوں سے تباہ اور بیٹھ جانے والی سڑکوں کی پیوند کاری کے لیے ممحکمہ بلدیات، کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈ زکی جانب سے تاحال کوئی اقدامات سامنے نہ آسکے جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں تمام حکومتی ادارے ناکام نظر آتے ہیں اگرسڑکوں کی فوری مرمت کے کام انجام نہ دیئے گئے تو عید پر آلائشوں کو فوری اٹھاکر ٹھکانے لگانے کا کام متاثرہوسکتا ہے۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں پر گڑھے پڑچکے ہیں خاص کر آبادیوں کی انٹرلنک سڑکوں کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے تاحال بعض مقامات اور آبادیوں میں پانی جمع ہے سیوریج اوورفلوہونے سے بھی شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کی جانب سے اب تک کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں جبکہ محکمہ بلدیات کی جانب سے شہر میں کروائے جانے والے ترقیاتی کام بھی سست روی کا شکار ہیں وائرلیس گیٹ تااسٹارگیٹ شاہراہ فیصل پر برساتی نالے کی تعمیر کے باعث سارادن اور رات گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں جبکہ وائرلیس گیٹ سے قائدآباد تک سڑک کا نام ونشان نہیں ہے کئی کئی فٹ گڑھوں سے گاڑیوں کا گزرنامشکل ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی کی متعدد بار یقین دہانیاں بھی نتیجہ نہ نکال سکیں اور کام ادھورا پڑا ہے

 

Share this article

Leave a comment