Friday, 29 November 2024


جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا نیب لاہورمیں بیان قلم بند

 

ایمز ٹی وی (لاہور)پاناما کیس فیصلے پرعمل درآمد کے لیے نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نےبطور سرکاری گواہ نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرادیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ 3 گھنٹے تک نیب میں موجود رہے،گزشتہ روز انہوں نے نیب راولپنڈی میں بیان ریکارڈ کرایا تھا ۔ واجد ضیاء کو آج نیب لاہور نے طلب کررکھا تھا اور وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔واجد ضیاء 3 گھنٹے تک نیب کے دفتر میں موجود رہے جہاں انہوں نے دفعہ 161 کے تحت بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا جب کہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سلیم شہزاد نے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ واجد ضیاء کو نیب راولپنڈی کی طرح نیب لاہور کی جانب سے ایک سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ واجد ضیاء ایک دستاویزی بیان لے کر نیب لاہور کے دفتر آئے تھے۔ شریف خاندان کے خلاف نیب لاہور میں 4 کیسز ہیں جن میں سے ایک کیس 12 آف شور کمپنیوں اور دوسرا لندن کے 4 فلیٹس کا ہے جب کہ نیب راولپنڈی کے پاس 2 کیسز ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment