Friday, 29 November 2024


آئی فون خریدنا آسان ہوگیا، انتہائی کم قیمتوں میں دستیاب

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے آئی فون کی نئی سیریز آئی فون 8، 8 پلس اور آئی فون ایکس متعارف کرانے کے ساتھ ہی پرانے ماڈلز کی قیمت میں بھی زبردست کمی کردی ہے۔ ایپل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے ماڈلز مارکیٹ میں پیش کرنے کے بعد پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ایپل نے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔ عموماً زیادہ تر صارفین جو آئی فون کا نیا ماڈل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے نئے ماڈلز کی آمد کے منتظر ہوتے ہیں جن کے مارکیٹ میں آنے کے بعد پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی ہوجاتی ہے۔ ایپل نے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالر (10 ہزار 538 روپے) جب کہ آئی فون ایس ای کی قیمت میں 50 ڈالر (5 ہزار 269 روپے) کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت آئی فون 7 کی قیمت 69 ہزار روپے ہے جس کا مطلب ہے کہ اب یہ ماڈل 58 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح آئی فون 6 ایس کی قیمت 59 ہزار روپے ہے جو اب 50 ہزار روپے سے بھی کم میں خریدا جاسکے گا۔ قیمتوں میں کمی کے باوجود آئی فون 7 اور 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان میں ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 اور اے آر کٹ موجود ہوگا.

 

Share this article

Leave a comment