ایمزٹی وی(صحت)کراچی سمیت سندھ بھرمیں 6 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع کردی گئی ہے جو 21 ستمبر تک جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں 6 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع کردی گئی ہے جہاں 188 یونین کونسلوں میں مہم چلائی جائے گی، 22 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے جب کہ یہ مہم 6 روزہ انسداد پولیو مہم 21 ستمبر تک جاری رہے گی۔
پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے 6 ہزار رینجرز اور پولیس اہلکار مامور ہوں گے، 9 ہزار پولیو ٹیمیں قطرے پلائیں گی، ہرٹیم 4 افراد پرمشتمل ہوگی۔