Friday, 29 November 2024


جامعہ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا

 

ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی نے گریجویشن کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا ہے،
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم ، سال اول ودوئم باہم،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیاہے۔
اعلامیہ کے مطابق بی اے سال اول اور سال دوئم کے امتحانی فارم 3600/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 6200/= روپے فیس کے ساتھ 13 اکتوبر 2017ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں
۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے

 

Share this article

Leave a comment