Friday, 29 November 2024


میانمار فوجیوں کی ہٹ دھرمی، روہنگیا مسلمانوں پرایک نیاالزام

ایمزٹی وی(میانمار)میانمار فوج کے اعلیٰ جنرل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ بحران کے ذمہ دار روہنگیا لوگ خود ہیں۔
مستند ذرائع کے مطابق فیس بُک پر اپنے پیغام میں میانمار فوج کے جنرل منگ آنگ ہیلینگ نے کہا کہ صوبہ رخائن (راکھین) میں پیدا ہونے والی ابتر صورتحال کی وجہ خود روہنگیا لوگ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شدت پسند عناصر رخائن میں اپنا مضبوط گڑھ بنانا چاہتے ہیں جس کے خلاف مؤثر کارروائی کی جارہی ہے۔
فوجی جنرل نے میانمار کے شہریوں اور میڈیا سے روہنگیا کے مسئلے پر متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار کبھی بھی نسلی گروہ نہیں رہا ہے اور اس ملک میں بسنے والے شہریوں کو چاہیے کہ روہنگیا کے موجودہ بحران پر اکٹھے ہوجائیں۔
واضح رہے کہ میانمار اکثریتی آبادی بدھ مت سے تعلق رکھتی ہے جب کہ وہاں تقریباً 10 لاکھ روہنگیا مسلمان بھی آباد ہیں۔ مسلمانوں کی بڑی تعداد صوبہ رخائن میں مقیم ہے جہاں سرکاری فوج اور پولیس کی مسلم کش کارروائیاں برسوں سے جاری ہیں تاہم حالیہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment