Friday, 29 November 2024


ایک ہی ہفتے میں دوسری بار ہولناک زلزلے کی تباہی

 

ایمزٹی وی(میکسکوسٹی) میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلے سے اب تک 226 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسکو سٹی میں 2 ہفتوں کے دوران دوسرے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، میکسکو سٹی میں ریکٹر اسکیل پر 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد کم ازکم 226 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ اس زلزلے میں اب تک 20 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے
 e1
مقامی وقت کے مطابق ایک بجے میکسکو سٹی سے 100 میل دور زلزلہ آیا جس کی ابتدائی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 تھی لیکن زلزلے کے جھٹکے متواتر بہت دیر تک محسوس کئے گئے جس سے ذیادہ تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے کے مرکز سے قریب ہونے کی بنا پر صوبہ موریلوس میں اب تک سب سے ذیادہ جانی نقصان ہوا ہے جہاں 42 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم زلزلے کے اثرات پورے ملک پر محسوس کئے گئے ہیں۔
 
e2 
زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے کے اندر دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں جس کے تحت مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عین اسی مقام پر 32 سال قبل 1985 میں زلزلہ آیا تھا جس میں لگ بھگ 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے اور آج ہی کے دن رونما ہونے والے زلزلے کی یاد میں کئی تقاریب بھی منعقد کی گئی تھیں۔
 
e3 
میکسکو سٹی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو بھی اس واقعے سے نقصان پہنچا جس کے بعد ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا اور شہر میں عمارتوں کو خالی کروادیا گیا ہے۔
واضح رہے دو ہفتے قبل میکسکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.1 تھی اور اس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم عینی شاہدین نے آج کے زلزلے کو ذیادہ شدید بتایا ہے جس کی بنیادی وجہ زلزلے کا کم گہرا مرکز ہوسکتی ہے۔

e4 

 

 

Share this article

Leave a comment