Friday, 29 November 2024


8اکتوبر آفات سے بچاؤ کا قومی دن منانے کا اعلان

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )پنجاب ، پنجاب ایمرجنسی سروس ، ضلعی انتظامیہ اور دوسرے محکموں کے تعاون سے” آفات سے آگاہی“ کا قومی دن 8اکتوبر 2017کو صوبے بھرکے تمام اضلا ع میں منائے گی ۔ اس سال آفات سے آگاہی کا قومی دن ”تیار پاکستان “کے نظریہ پر منایاجارہا ہے ۔ جس کا مقصد قدرتی آفات و خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی ہے تاکہ مشکل کی گھڑی میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹاجاسکے ۔

”آفات سے آگاہی“ کا قومی دن منانے کے حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب مد ثر وحید ملک نے پی ڈی ایم اے پنجاب کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو بھی ہدایت کر دی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں” آفا ت سے آگاہی“ کا قومی دن پرجوش طریقے سے منائیں

 

Share this article

Leave a comment