Friday, 29 November 2024


پرویز مشرف نے نوجوان کھلاڑیوں کو پذیرائی دے کراچھا کیا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے۔
سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے ون ڈے میں 61 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود شعیب ملک سابق صدر پرویز مشرف سے داد حاصل کرنے سے محروم رہے تھے۔ سابق صدر نے دبئی اسٹیڈیم میں بیٹھ کرمیچ دیکھا اور بعد ازاں ایک انٹرویو میں انہوں نے بابر اعظم ،رومان رئیس اور حسن علی کی کارکردگی پر ان کی تعریف کی تاہم انہوں نے کپتان سمیت کسی سینئر پلیئر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
میچ کے بعد جب شعیب ملک پریس کانفرنس کرنے آئے تو صحافی نے سوال پوچھا کہ پرویز مشرف نے آپ کی تعریف کیوں نہیں کی حالانکہ آپ نے میچ وننگ اننگز کھیلی جس کے جواب میں شعیب ملک نے سخت لہجہ اپنایا اور غصیلےانداز میں کہا کہ ’اس کا جواب پرویز مشرف دیں گے، جائیں اور سابق صدر سے اس کا جواب لیں‘۔
شعیب ملک نے کہا کہ ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ نوجوان کھلاڑیوں کی ستائش ہونی چاہیے جب کہ سینئرکھلاڑیوں کو کسی کی تعریف کی ضرورت نہیں، میرا خیال ہے کہ پرویز مشرف نے نوجوان کھلاڑیوں کو پذیرائی دے کراچھا کیا جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی جو کہ ٹیم کے لیے اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار کرکٹرز ترقی کے اس مقام پر پہنچ چکے ہوتے ہیں جہاں انہیں تعریف ملنے یا نہ ملنے پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

Share this article

Leave a comment